12 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:15
ورلڈ کپ: آج نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، انگلینڈ بمقابلہ افغانستان سے ہوگا
جیو نیوز - ہیملٹن.........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج میزبان نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش ہے۔ میچ سیڈون پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کے وقت کے مطابق میچ صبح 6بجے شروع ہوگا۔ آج ورلڈ کپ گروپ اے میں دونوں ٹیموں کا آخری میچ ہے، دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کواٹر فائنل میں بھی جگہ بنا چکی ہیں۔ اس سے پہلے کیوی ٹیم میگا ایونٹ میں 10پوائنٹ کے ساتھ اب تک ناقابل شکست ہے، جبکہ بنگال ٹائیگرز کے 7پوائنٹ ہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، جو صبح 8:30بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کا بھی ورلڈ کپ میں آج آخری میچ ہے، دونوں ٹیموں کی جانب سے اس میچ میں اچھی کارکردگی کی کوشش ہوگی، تاہم دونوں ہی ٹیمیں میگا ایونٹ کے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔