13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:4
وومن کرکٹ : آج پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا
جیو نیوز - شارجہ........ایک جانب تو کرکٹ میگا ایونٹ کا میلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے شہروں میں سجا ہوا ہے، دوسری جانب پاکستا ن اور جنوبی افریقا کی وومن کرکٹرز یو اے ای میں مدمقابل آنے کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں آج پاکستان وومن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں مقابلہ کرے گی۔ شاہینوں کی طرح خواتین ٹیم بھی حریف کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہے۔