13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:3
ورلڈ کپ: آج بھارت کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا
جیو نیوز - آکلینڈ........ورلڈ کپ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں آج بھارت کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا۔ میچ ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری اس میگا ایونٹ میں جہاں کیویز ٹیم نے ناقابل شکست رہ کر کواٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، وہیں بھارت کو بھی اب تک ورلڈ کپ میں شکست نہیں ہوئی اور وہ پہلے ہی ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے، جبکہ زمبابوے نے اب تک 5 میچ کھیلے اور صرف 1 میچ میں ہی جیت ان کا مقدر بنی ہے۔