تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 9:43

ورلڈ کپ : بھارت نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے ہرادیا

جیو نیوز - آکلینڈ ...... ورلڈ کپ کے گروپ مقابلے میں بھارت نےزمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔گروپ بی کے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی تو زمبابوے نے برینڈن ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت 287رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلئے 288رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹاپ آرڈ رلڑکھڑاگئی ،ابتدائی4بلے باز 92پر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد پانچویں وکٹ پر کپتان مہندر سنگھ دھونی اور رائنا نے 196رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔رائنا نے 4چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 110رنز اور دھونی نے 8چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 85رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔زمبابوے کی طرف سے پنیرنگارا نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔زمبابوے نے پہلے بیٹان کرتے ہوئے برینڈن ٹیلر کے 138رنز ،شان ولیمز نے 50،اروین کے 27اور سکندر رضا کے 28رنز کی بدولت 287رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔بھارت کی طرف سے شرما ،یادوواور شامی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.