14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 20:46
ورلڈ کپ: آج متحدہ عرب امارات بمقابلہ ویسٹ انڈیز ہوگا
جیو نیوز - نیپئر..........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج ویسٹ انڈیز کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے مکلین پارک ،نیپئر میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے وقت کے مطابق رات 3بجے شروع ہوگا۔ کالی اندھی کو یہ اگلے رائونڈ میں کوالیفائی کرنے کے لیے میچ میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ اس سے پہلے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموںنے 5میچ کھیلے، جس میں ویسٹ انڈیز کو 2میچوں میں جبکہ عرب امارات کو کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔