14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 21:34
ورلڈ کپ: آج آئرلینڈ کا ٹکرائو پاکستان سے ہو گا
جیو نیوز - ایڈیلیڈ........ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ میگا ایونٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا، میچ ایڈیلیڈ اول میں کھیلا جائے گا اور پاکستان وقت کے مطابق صبح 8:30بجے شروع ہوگا۔ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پہلے ہی پری کواٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ گرین شرٹس کو کواٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میچ میں لازمی کامیابی حاصل کرنا ہوگی، جبکہ ہار کی صورت میں ٹیموں کا نیٹ رن ریٹ اور ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات کے میچ کا فیصلہ بھی دیکھا جائے گا، جو اب سے کچھ دیر میں شروع ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں نے کل 5میچ کھیلے اور 6پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔