15 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:56
ورلڈ کپ: عرب امارات کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف
جیو نیوز - نیپئر.........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات کا مقابلہ ہے۔ میچ میں عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.4 اوورز میں 175رنز اسکور کرکے ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے ناصر عزیز 60اور امجد جاوید نے 56رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہےاور ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کی۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی اور صرف 46رنز کے اسکور پر عرب امارات کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی، کالی اندھی کی تباہ کن بالنگ کے آگے امارات کی ایک نہ چلی، جس میں ان کے کپتان جیسن ہولڈر 4، جیروم ٹیلر 3اور اندرے رسل نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔