تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مارچ 2015
وقت اشاعت: 4:56

ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کو6وکٹ سے شکست دےدی

جیو نیوز - نیپیئر.........ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کو6وکٹ سے شکست دےدی ۔ویسٹ انڈیز نے ہدف 30.3اوورز میں حاصل کرلیا ۔متحدہ عرب امارات کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔نیپئر میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی ورلڈ کپ کے پول بی کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمتھ اور چارلز نے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا۔سمتھ نو گیندوں پر 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔متحدہ عرب امارت کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور47.4 اوورز میں 175 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔دونوں ٹیمیں کا یہ آخری آخری پول میچ ہے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں میں دو کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.