تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:31

کراچی کے نوجوانوں کا قانون کے رکھوالوں کو انوکھا خراج تحسین

جیو نیوز - کراچی........سائیکل ریس صرف انعام کے لیے ہی نہیں ہوتی، بلکہ کراچی کے نوجوان یہ ریس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نام بھی کرسکتے ہیں۔ پیروں میں جوتے نہیں لیکن جذبات بلند ہیں، یہ ہیں کراچی کے نوجوان جو پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سائیکل لے کر سڑک پر آنکلے ہیں۔ ریس کا آغاز مزار قائد سے ہوا۔ سندھ سائیکلسٹ چیمپئن اسماء علی بروہی سمجھتی ہیں کہ کراچی کا امن بحال ہوگا تو کھیلوں پر گزرا وقت بھی لوٹ آئے گا۔ سائیکل ریس کے منتظم عابد علی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت میں سڑک پر آئے، لیکن کراچی پولیس چیف ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔ محدود وسائل میں پچاس کلومیٹر کا سفر طے کرکے یہ نوجوان دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ ان نوجوانوں کی خواہش ہے کہ کراچی میں امن کا پہیہ ان کی سائیکل کے پہیے کی طرح تیز دوڑے تاکہ یہ اپنے ٹیلنٹ کا بلاخوف و خطر مظاہرہ کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.