تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 مارچ 2015
وقت اشاعت: 12:59

ورلڈ کپ کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان

جیو نیوز - سڈنی..........انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 18 مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل مرحلے کےلیے امپائرز اور ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے کوارٹر فائنل میں کماردھرماسینا اور ماریس ایرسموس امپائر جبکہ رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ورلڈ کپ کرکٹ جس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔بدھ سےناک آوٹ میچز شروع ہوں گےجو جیتے گا آگے بڑھے گاجو ہارے گا گھر کو چلے گا۔اس مرحلے میں پہلا ٹاکرا ہو گا،سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان بدھ کو۔سڈنی میں روڈ ٹکر اور نگل لونگ فیلڈ امپائر ہوں گے تو ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔دوسرے کوارٹرفائنل میں بنگلا دیش کا بھارت سے ٹاکرا ہے۔ایان گولڈ اور علیم ڈاراس میچ کو سپر وائز کریں گے،روشن ماہناما کو ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان کوارٹ فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی جمعہ کوجس میں کماردھرماسینا اور ماریس ایرسموس امپائر ہوں گے،رنجن مدوگالے کومیچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔آخری کوارٹر فائنل نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہو گارچرڈ کیٹل برا اور بروس آکسفورڈ میچ سپر وائز کریں گے،کرس براڈ میچ ریفری ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.