17 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:50
پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم سیریز ہار گئی، آخری میچ میں شکست
جیو نیوز - شارجہ.........شارجہ میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آج آخری میچ تھا، جہاں پروٹیز وویمن ٹیم نے تیسرا ون ڈے 5وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حٓاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔ میچ کے ٹاس جیت پر گرین شرٹس وویمن ٹیم نے پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر پروٹیز وویمن ٹیم کو 156رنز کا ہدف دیا، جو انہوں نے46.4 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔