تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:15

دوسراکوارٹرفائنل: بھارت کابنگلادیش کو جیت کیلئے 303رنز کا ہدف

جیو نیوز - ملبورن.....ورلڈ کپ کرکٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میںبھارت نے بنگلادیش کو میچ جیتنے کیلئے 303رنز کا ہدف دیا ہے۔ روہیت شرما نے شاندار سنچری اسکور کی۔ملبورن کرکٹ گرائونڈ پرکھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیا فیصلہ کیا۔ روہیت شرما اور شیکھر دھون نے اچھا آغاز فراہم کیا، لیکن 75رنز کے مجموعی اسکور پر شیکھر دھون 30رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،بنگلا دیش کو دوسری وکٹ کے حصول کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اورنئے بیٹسمین ویرات کوہلی صرف 3رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔راہانے بھی زیادہ دیروکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 19رنز بناسکے ۔اس کے بعد بنگلادیشی بالرز وکٹ کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن روہیت شرما اور سریش رائنا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 122رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔سریش رائنا 65رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس دوران روہیت شرمانے اپنی سنچری مکمل کی ، انہوں نے 124گیندوں پر 137رنز بنائے۔ ایک روزہ میچوں میں یہ ان کی ساتویں سنچری ہے۔ دھونی 6رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔جدیجا 15گیندوں پر23رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے۔تسکین احمد نے3جبکہ مشرفی مرتضیٰ، روبیل حسین اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلا دیش کی ٹیم ورلڈ کپ میں پہلی بار ناک آئوٹ مرحلے کا میچ کھیل رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.