20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 21:31
ورلڈ کپ: آج کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ہوگا
جیو نیوز - ویلنگٹن..........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل مقابلہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویسٹ پاک اسٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کا سیمی فائنل میں مقابلہ جنوبی افریقہ سے 24مارچ کو اکلینڈ میں ہوگا۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے سیمی فائنل مرحلے کے لیے 3ٹیمیں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور بھارت پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں۔