تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:32

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار ڈبل سنچری

جیو نیوز - ویلنگٹن......نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بن گئے۔اُنہوں نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان میچ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل نے حریف بولنگ کی دھجیاں بکھیر دیں۔اُنہوں نے 215رنز کی اننگز کھیلی۔ ورلڈ کپ کی یہ پہلی ڈبل سنچری بھی تھی، اُنہوں نے دس چوکے اور سولہ چھکے لگائے۔ ویلنگٹن میں کرس گیل نے اپنے اس ریکارڈ کو حریف بیٹسمین مارٹن گپٹل کے ہاتھوں پاش پاش ہوتے دیکھا۔گپٹل نے نہ صرف ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری ڈبل سنچری اسکور کی بلکہ 237رنز کی ناقابل شکست باری کھیل کر میگا ایونٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بھی بن گئے ۔چوبیس چوکے اور گیارہ چھکے اُن کی اننگز کا حصہ رہے۔مجموعی طور پر یہ ون ڈے کرکٹ کی چھٹی ڈبل سنچری بھی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.