تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:16

آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کل وطن واپس روانہ ہوگی

جیو نیوز - ایڈیلیڈ......پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنا سفر ختم ہونے کے بعد وطن واپسی کا سفر شروع کردیا ہے، گرین شرٹس کے کھلاڑی ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگئے ہیں۔میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف چھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،جس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ایڈیلیڈ سے سڈنی کی جانب پرواز کرگئے ۔پاکستان ٹیم سڈنی پہنچنے کے بعد کل شب پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین یونس خان ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کررہے ہیں، ایونٹ میں پاکستان نے گروپ میچز میں چار مقابلے جیتے جبکہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اُسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.