21 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:44
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے امکانات روشن ہوگئے
جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس دورے کے حوالے سے پاکستان کا سیکورٹی وفد حالات کا جائزہ لینے کے لیے بنگلادیش جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش سیکورٹی کے سبب خدشات کا شکار تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے کی آمدنی میں سے پچاس فیصد حصے کا مطالبہ بھی کیا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپریل کے آخر میں بنگلادیش جانا ہے جہاں وہ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔