تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:0

کوارٹر فائنل ہارنےپر قوم سےمعافی مانگتاہوں، شاہد آفریدی

جیو نیوز - سڈنی.......پاکستان کے آل راؤنڈر کرکٹرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کوارٹر فائنل ہارنے کا افسوس ہے، قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ کوارٹر فائنل میں جو شاٹ کھیلا وہ وقت کا تقاضا تھا، جو روک رہے تھے وہ بھی آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریارخان اور کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان کون ہوگا، جلد بتاؤں گا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف سے ملوں یا نوازشریف سے، کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، میری ذاتی زندگی ہے، جس سے چاہوں ملوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.