23 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:43
نیوزی لینڈ فاسٹ بولرایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر
جیو نیوز - آکلینڈ..........نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن انجری کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایڈم ملن ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل میں ایڑی پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کل سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہوگی۔ ایک غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فاسٹ بالر میٹ ہینری متبادل کھلاڑی کے طور فوری آکلینڈ طلب کرلیا گیا ہے، تاہم آئی سی سی کی اجازت کے بعد میٹ ہینری کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔