تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:31

ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل :نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کل مقابل ہوں گی

جیو نیوز - آکلینڈ........ورلڈ کپ کرکٹ کا پہلا سیمی فائنل کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا،جہاں جیت نیوزی لینڈکی ہو یا جنوبی افریقا کی،میگا ایونٹ کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہو جائے گا۔ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مقابلہ ہوگا نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا،کیوی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی۔بولنگ میں ٹم ساؤتھی اور ٹرینڈ بولٹ ٹورنامنٹ کے ٹاپ بولرز میں شامل ہیں ،تو مارٹن گپٹل، کین ولیم سنز اور کپتان برینڈن مکلوم بہترین فارم میں ہیں ۔دوسری جانب ہیں جنوبی افریقا ،ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل کی شکل میں خطرناک فاسٹ بولرز اور تو لیگ اسپنر عمران طاہربھی ایونٹ کے سب سے کامیاب اسپنر رہے ہیں ۔بیٹنگ کا دارو مدار کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پر ہےلیکن صرف یہی نہیں ہاشم آملہ،فاف ڈوپلیسی۔ڈیوڈ ملر اور جے پی ڈومینی کسی بھی لمحے میچ اپنے حق میں کرنا جانتے ہیں۔جو بھی ٹیم جیتی وہ پہلی بار میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچے گی۔میچ شروع ہو گا صبح 6بجے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.