23 مارچ 2015
وقت اشاعت: 22:32
پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا
جیو نیوز - آکلینڈ........ورلڈ کپ کرکٹ کا پہلا سیمی فائنل آج آکلینڈ میں کھیلا جائے گا،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آکلینڈ میں آمنے سامنے ہوں گی،دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی جیتے گا ،پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گا۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنے پول میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور نیوزی کے سیمی فائنل میں کیوی ٹیم کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا۔