تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مارچ 2015
وقت اشاعت: 9:31

انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ ہوئی توباقی ٹیلنٹ بھی ختم ہو جائیگا، وقار

جیو نیوز - سڈنی.........پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ ملک میں کرکٹ کو بچانا ہے تو فرسٹ کلاس کے ڈھانچے کو معیاری بنانا ہوگا ۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ زیادہ عرصے تک بحال نہ ہوئی تو بچا کھچا ٹیلنٹ بھی ختم ہو جائےگا۔ سڈنی میں ایک انٹرویو میں کوچ وقاریونس کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔ اگر پاکستانی کرکٹ کو بچانا ہے تو فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈھانچے کو معیاری بنانا ہوگا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقیناً دیکھ لیا ہوگا کہ پاکستانی ٹیم اور دوسروں کے معیار میں کتنا واضح فرق ہے ۔اپنی کنڈیشنز میں ٹیم اچھا کھیلتی ہے باہر کی کنڈیشنز میں بہت پیچھے دکھائی دیتی ہے خاص کر بیٹسمینوں کو سیم، سوئنگ اور باؤنس پر خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کوچ نے کہا کہ اگر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ زیادہ عرصے تک بحال نہ ہوئی تو ڈر ہے کہ بچا کھچا ٹیلنٹ بھی ختم نہ ہو جائے۔وقاریونس نے کہا کہ مشکوک بولنگ کے بارے میں آئی سی سی کے قانون کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا۔وقار یونس نے کہا کہ وہ کھلاڑی کپتان اور کوچ کی حیثیت سے ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں جس کا انھیں افسوس ہے۔لیکن وہ صرف ورلڈ کپ نہیں بلکہ پوری انٹرنیشنل کرکٹ کے بارے میں سوچتے ہیں ان کی کوشش اور خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا گراف اوپر جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.