تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مارچ 2015
وقت اشاعت: 13:59

ون ڈے اننگز کاخاتمہ، بیانات کی اننگز شروع، مصباح الحق پھٹ پڑے

جیو نیوز - لاہور........دھیمے مزاج کے مصباح نے آج دھواں دار پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بہت سے لوگوں پر الزامات لگائے۔ انہوں نے سکندر بخت کو بھی ایک پیغام دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے تنقید کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ وہ اب ون ڈے کرکٹ میں واپس نہیں آرہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کے لیے مصباح کا کہنا تھا کہ وہ اب خوشیاں منائیں۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں خرابی اُن کی وجہ سے نہیں ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ اُنہوں نے نہیں کرایا۔ کپتان نے کہا کہ اُن پر تنقید کرنے والوں سے کوئی پوچھے کہ 2003ء اور 2007ء کے ورلڈ کپس میں ٹیم کیسے ہاری؟؟ مصباح الحق نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز میں تجزیہ کاروں کو بٹھانے کا کوئی معیار ہونا چاہئے، کیوں کہ میڈیا کرکٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ اُن کے ساتھ کھیلے ہوئے کھلاڑی اُن پر اور ٹیم پر تنقید کرتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، محسوس ہوتا ہے کہ اخلاقیات ان سابق کھلاڑیوں کو چھو کر بھی نہیں گزری۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.