تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 10:43

ورلڈ کپ،آسٹریلیا اور بھارت میں کانٹے کا سیمی فائنل کل ہوگا

جیو نیوز - سڈنی .......کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء میں کل دوسرا سیمی فائنل میزبان آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن بھارت کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائیگا ۔بھارت کو ٹائٹل کے دفاع کا چیلنج درپیش ہے تو آسٹریلیا نے اپنے شائقین کی امیدوں بھی بھرم رکھنا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم جو میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل تسخیر ہے،روہت شرما، کوہلی، رائنا اور کپتان دھونی پر مشتمل بیٹنگ پاور ہاؤس ہر قسم کی بولنگ کو جھٹکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن کی بولنگ بھی شاندار انداز سے پرفارم کررہی ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے گروپ میں صرف نیوزی لینڈ سے شکست کھائی،اُن کے اوپنرز فنچ اور وارنر کے وار چل گئے تو حریف بولنگ لائن کی خیر نہیں،پھر اسمتھ اور میکس ویل بھی تو ہیں،شین واٹسن بھی فارم میں آچکے ہیں،اسٹارک اور جانسن کے یارکرز اور باؤنسر ز سے بھی سب واقف ہیں۔کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہونے والا مقابلہ کانٹے کا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.