تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:17

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جیو نیوز - سڈنی...........ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج سیمی فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست مقابلے کی توقع ہے۔ سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کا فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں ہوگا۔ اس سے پہلے ورلڈ کپ 2015 کے مقابلوں میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے، جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست کا سامنا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.