تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:43

موقع موقع کر کے کان پکانے والوں کا اپنا موقع ہاتھ سے نکل گیا

جیو نیوز - کراچی........موقع موقع کر کے کان پکانے والوں کا اپنا موقع ہاتھ سے نکل گیا، بھارت کی کرکٹ ورلڈ کپ سے چھٹی ہوگئی۔ کینگروز نے ایسی دھول چٹائی کہ بڑے بڑے بول بولنے والوں کو نانی یاد آئی، بھارت میں احتجاج، اپنے کھلاڑیوں کی تصویریں جلائیں،ٹی وی بھی توڑ دیے،ہار پر بھارتی پرستار روتے رہے بلکتے رہے، دھونی ورلڈ کپ گنوا کر بھی مسکراتے رہے۔ ٹیم انڈیا اب اگلی بار،چار سال بعد۔ موقع موقع کر کے کان پکانے والوں کا اپنا موقع ہاتھ سے نکل گیا،ورلڈ کپ سیی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو پچانوے رن سے باہر کرکے سڈنی ائیرپورٹ کا رستہ دکھادیا۔موقع موقع کرنے والے بھارت کا اپنا موقع نکل گیا،سیمی فائنل سے نکلے تو منہ لٹک گیا،ورلڈ کپ نہیں دیں گے،غرور کے اس غبارے سے ہوا کا جھونکا موقع ملتے ہی نکل گیا۔ہمیشہ کی طرح کینگروز کے سامنے بھارتی شیر پھر ڈھیر، بوکھلا کر وکٹ گنوائے لوٹ کے بدھو ڈریسنگ روم کو آئے،جب موقع پر لگنا تھا چوکا،تو دھونی اور کوہلی نے دے دیا دھوکا۔ گیند ہوا میں اٹھی اور ہاتھوں میں بیٹھ گئی۔ فائنل میں جانے کا موقع چوُکا، تو بھارتی تماشائیوں کے ہاتھوں میں آگیا دوسرا موقع،رونے اور توڑنے کا۔ کہتے تھے،کب پھوڑیں گے،اب پھوڑا ٹی وی اور پھاڑا پوسٹر۔ دھونی کی دھلائی کا نہ مل جائے موقع،سیکیورٹی فورسز کا گھر پر لگ گیا۔ رونے کا موقع بھارتی تماشائیوں کا اور پھوڑنے کا؟؟ایک بال پر دو چوکے اور ایک ورلڈ کپ میں دو موقعے نہیں ملتے،تو ٹیم انڈیا،اب اگلی بار، چار سال بعد۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.