تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:32

ہیروئن نے اپنے ہیرو کو ولن بنوا دیا!!!!

جیو نیوز - سڈنی.......ہیروئن نے اپنے ہیرو کو ولن بنوادیا۔ کہا کہ کوہلی نے جو احمقانہ شاٹ لگایا، وہ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر لگایا، ایک صاحب بولے کہ کوہلی کے آؤٹ ہوتے ہی انوشکا کے بدلے تیور، نہ سیاں کام آئے نہ کام آیا کوئی دیور۔ انوشکا اور ویرات کوہلی کی پریم کہانی نے اس میچ میں کیا موڑ لیا۔بھارت کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما اپنے دوست ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کرنے کئی مرتبہ اسٹیڈیم پہنچتی ہیں۔ انوشکا کی داد کے شوق میں کوہلی بھی انہیں دیکھ کر کھل کر کھیلتے ہیں۔ مگر جب سیمی فائنل کا موقع آیا، تو کوہلی نے اپنی قوم کے ساتھ ساتھ انوشکا کو بھی دھوکا دیا، اننگز کی ابتداء میں ہی کوہلی نے بلا گھمایا اور وکٹ کیپر ہیڈن کے ہاتھوں جکڑے گئے۔ بھارتی شائقین تو کہہ رہے ہیں کہ کوہلی نے جو احمقانہ شارٹ لگایا وہ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر لگایا، سوشل میڈیا پر انوشکا پر اتنی تنقید ہو رہی ہے جیسے وہ بھارتی ٹیم کی بارھویں کھلاڑی ہوں۔ ایک صاحب نے لکھا، انوشکا بھابھی کے ڈھیلے پڑ گئے تیور،نہ سیاں کام آئے نہ کام آیا کوئی دیور۔یوں محبت کی سزا دیوانے کے ساتھ ساتھ حسن کو بھی مل رہی ہے۔ انوشکا کو ایک جانب بھارتی تماشائیوں کی تنقید کا سامنا ہے، لیکن یہ کوئی نہیں دیکھ رہا کہ خود انوشکا نے کوہلی کو ایک رن پر آئوٹ ہوتا کیسے دیکھا ہوگا۔ انوشکا اتنی دور سے ویرات اور اپنے ممکنہ دیوروں کو دیکھنے آئی تھیں، کوہلی بھی انوشکا کے سامنے پرفارم کرنا چاہتے ہیں، مگر لگتا ہے کہ انہیں خود انوشکا ہی کی نظر لگ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.