28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 13:15
پی سی بی کا نئی سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - لاہور......... پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر، اظہر خان اور کبیر خان بھی شامل ہوں گے۔ پی سی بی کی گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے جس میں ان امور کے علاوہ بورڈ کے دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔