29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 5:43
ورلڈ کپ فائنل:نیوزی لینڈکاآسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ
جیو نیوز - میلبرن........ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈنے آسٹریلیاکےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس طرح کرکٹ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں میزبان کینگروز اور کیویز مدمقابل ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کلم کا کہنا ہے کہ کیریئرکااہم ترین میچ کھیل رہاہوں۔ انہوںنے کہا کہ وکٹ اچھی ہے اور ہم بڑااسکورکرنےکی کوشش کریں گے۔ دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کا تاج کس کے سرپر سجے کا اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔میگا ایونٹ کا فائنل آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی عمدہ رہی ہے، نیوزی لینڈ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی اور پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست دینے والی واحد ٹیم کیویز ہی تھی۔ ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں کینگروز نے اب تک سب سے زیادہ بار ورلڈ کپ جیتے ہیں، آج فائنل جیتنے کی صورت میں ان کی ورلڈ کپ ٹرافیوں کی تعداد 5ہو جائے گی، تاہم کیویز کا یہ تاریخی پہلا ورلڈ کپ فائنل ہے۔