تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:15

ورلڈکپ فائنل :نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی

جیو نیوز - میلبرن ......کرکٹ کانیا شہنشاہ کون ہوگا ،فیصلہ کن گھڑی آگئی۔ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن آسٹریلوی بالنگ کے سامنے لڑکھڑاگئی ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تو کیا ،لیکن ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔کیویز نے میگا ایونٹ کے آخری مقابلے میں 26 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 99رنز بنالئے ہیں۔جارحانہ بلے باز برینڈن میک کالم صفر،ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے مارٹن گپٹل 15 رنز اور کین ولیمسن 12 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے۔ ابتدائی 3 بلے بازوں کے پویلین لوٹنے کے بعد کیوی بلے باز ٹک ٹک کرنے لگ گئے ۔ورلڈ کے فیصلہ کن معرکہ جتنے والا دنیا ئے کرکٹ پر 4 برس کیلئے حکمران بن جائیگا ۔لیکن اب تک کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.