29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:15
ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ کاآسٹریلیا کو جیت کیلئے184رنز کا ہدف
جیو نیوز - ملبورن.....ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم صرف 183رنزپر ڈھیر ہوگئی،یوں آسٹریلیا کو پانچویں بارورلڈ چمپئن بننے کیلئے184رنز کاہدف ملا ہے۔ایلیٹ نے 83رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ملبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جارہے فائنل میں کیوی کپتان مک کولم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا اور مک کولم بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے،اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 150کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔گپتل 15،ولیم سن 12، جبکہ اینڈرس اور رونچی نے بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ لی۔ویٹوری نے 9 رنز بنائے۔ ٹیلر اور ایلیٹ کے سوا کوئی کیوی بیٹسمین آسٹریلوی بالرز کو اعتماد سے نہ کھیل سکا،ٹیلر نے 40رنز بنائے جبکہ ایلیٹ نے 82گیندوں پر83رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔یوں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45اوورز میں 183رنزپر ڈھیر ہوگئی۔جانسن اور فاکنر نے 3،3جبکہ اسٹارک نے 2اور میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔