تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:16

پی سی بی کا محمد حفیظ کے بالنگ ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے رابطہ

جیو نیوز - لاہور ......پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیئے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا ہے ۔ محمد حفیظ غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا شکار ہیں جبکہ فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔اب محمد حفیظ مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور باولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کےلیے بھی تیار ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے ٹیسٹ کے لیے تاریخ مانگی ہے ۔ جونہی وقت ملتا ہے محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرا لیا جا ئیگا۔جس کا نتیجہ موصول ہونے میں 2 ہفتے لگیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.