تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:48

کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے شیلڈ بھی آسٹریلیا کے نام

جیو نیوز - کینبرا.......دو روز پہلے ورلڈ کپ ٹاٹئل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا نے ون ڈے شیلڈ اور ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر ز بھی جیت لیے ۔یکم اپریل آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شیلڈ کی کٹ آف ڈیٹ تھی اور اس تاریخ تک آسٹریلیا نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ جس کی بدولت ٹیم آسٹریلیا اوڈی آئی شیلڈ اور ایک لاکھ 75ہزار ڈالرز کی حقدار بن گئی ،بھارت نے نمبر ٹو پوزیشن کے ساتھ سیزن مکمل کیا ،جس پر اسے 75ہزار ڈالر ملے جبکہ عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کا تیسرا ،سری لنکا کاچوتھا اور پاکستان کا ساتواں نمبر رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.