تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 7:23

کیوی فاسٹ بالرکائل ملزکاعالمی کرکٹ سےرٹائرمنٹ کا اعلان

جیو نیوز - آکلینڈ .......نیوزی لینڈ کےفاسٹ بالرکائل ملز نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیاہے۔36سالہ فاسٹ بالرکائل ڈیوڈ ملز نے17سالہ کیریئر میں 170 ون ڈے، 42 ٹی ٹوینٹی اور 19 انٹرنیشنل ٹیسٹ میچز میں بلیک کیپس کی نمائندگی کی،کائل نے اپنے کیریئر میں 327کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ کائل ملز کے کیریئر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے15اپریل2001 کو شارجہ میں پاکستان کےخلاف ون ڈےڈیبو کیا اور 31جنوری 2015 کو، ویلنگٹن میں پاکستان ہی کےخلاف اپنا آخری ون ڈے بھی کھیلا۔ کائل نے آخری ٹی ٹوینیٹی میچ بھی دبئی میں 5دسمبر 2014کو پاکستان ہی کے خلاف کھیلا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.