1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:59
آئی سی سی کے صدر مصطفیٰ کمال اپنے عہدے سے مستعفی
جیو نیوز - ڈھاکا......بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر مصطفیٰ کمال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔مصطفیٰ کمال نے اس فیصلے کا اعلان آسٹریلیا سے بنگلادیش واپسی پر مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اُن کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں فاتح کپتان کو ٹرافی دینا اُن کا آئینی حق تھا جو ان سے چھینا گیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جب وہ وطن واپس جائیں گے تو دنیا کو یہ بھی بتائیں گے کہ آئی سی سی میں کیاکچھ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم میں موجود افراد کارویہ درست نہیں۔واضح رہے کہ مصطفی کمال مدت صدارت 30 جون کو مکمل ہو نی تھی،یکم جولائی سے پاکستان کے نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔