تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 12:36

اینڈی مرے میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جیو نیوز - میامی......برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرےجنوبی افریقا کےکیون اینڈرسن کو ہرا کر میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،یہ مرے کے کیرئیرکی 500ویں کامیابی ہے۔میامی میں جاری ایونٹ میں اینڈی مرے اور کیون اینڈرسن کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔پہلا سیٹ مرے کے نام رہا تو دوسرے سیٹ میں اینڈرسن نے کامیابی حاصل کی ،فیصلہ کن سیٹ چھ تین کے اسکور سے اینڈی مرے کے نام رہا ،کیرئیر کی 500ویں فتح کے ساتھ وہ میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.