1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 14:4
پاکستان میں جلد انٹرنیشنل ٹینس سرگرمیاں بحال ہو نگی، میاں منیر
جیو نیوز - لاہور......پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر میاں منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل ٹینس کی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی ۔ پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدرمیاں منیر نے کہا کہ ماضی میں پنجاب آئی ٹی ایف جونیئرٹینس ایونٹس کی میزبانی کرتا رہا ہے،کوشش ہے کہ بین الاقوامی ایونٹس کے انعقادکا موقع پھر سے ملے، لیکن اس کا انحصار سیکورٹی کی صورت حال پر ہے ۔