تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اپریل 2015
وقت اشاعت: 7:48

اینڈی مرے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جیو نیوز - میامی.......برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔میامی میں جاری ایونٹ میں اینڈی مرے کو آسٹریا کے Dominic Thiem نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے زیر کیا ۔لیکن پھر مرے فارم میں آئے ۔انہوں نے دوسرا سیٹ چھ چار کے اسکور سے جیتا ۔فیصلہ کن سیٹ میں تو اینڈی مرے نے حریف کو صرف ایک ہی پوائنٹ بنانے کی مہلت دی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ایک اور میچ مِں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیخ نے ارجنٹینا کے JUAN MONACO کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی ۔ٹوماس کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.