تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:15

دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع

جیو نیوز - لاہور.........پاکستان کرکٹ کے دورہ بنگلہ دیش کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم میں بڑے پیمانوں پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم میں عمر اکمل، احمد شہزاد، یونس خان اور ناصر جمشید، جن کی ورلڈ کپ میں کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی، ان سب کھلاڑیوں کو باہر کیا جارہا ہے۔ ان کی جگہ فواد عالم، جنید خان، محمد حفیظ، بابراعظم اور سمیع اسلم کے دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم میں شامل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.