5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:5
ماریہ طور نے دوسری انٹرنیشنل ویمنز اسکواش چیمپئنز شپ جیت لی
جیو نیوز - اسلام آباد.......پاکستان کی ماریہ طور نے جنوبی افریقہ کی سو یولی واٹرز کو شکست دیکر دوسری انٹرنیشنل ویمنز اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ہت، راولپنڈی میں جاری چیمپئن شپ کا فائنل ٹاپ سیڈ جنوبی افریقہ کی سیولی واٹرز اور پاکستان کی نمبر سات سیڈ ماریہ طور کے درمیان کھیلا گیا،میچ کا توازن ہر گیمز پر بدلتا رہا، آخری گیم میں ماریہ طور نے بارہ دس سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وزیر ستان سے تعلق رکھنے والی ماریہ طور کی کامیابی کا اسکور, نو گیارہ، سات گیارہ، گیارہ چھ،بارہ دس، اور دس بارہ رہا، چیمپئن شپ میں سات ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا،جس مین 13غیر ملکی کھلاڑی شامل تھے،آخر میں مہمان خصوصی قائم مقام وائس چیف آ ائیر اسٹاف ائِر مارشل سعد ایم خآن نے, کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔