تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 8:20

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سرینا ولیمز نے جیت لیا

جیو نیوز - فلوریڈا.......سرینا ولیمز کو میامی اوپن ٹائٹل جیتنے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا۔اسپینش حریف دو سیٹس میں صرف دو گیمز ہی جیت پائیں۔میامی اوپن کے ویمنز فائنل میں سرینا ولیمز نے CARLA SUAREZ کو آوٹ کلاس کر دیا۔پہلے سیٹ میں تو کارلانے دو گیمز جیت لیے،لیکن چھ دو سے سیٹ سرینا کے نام رہا۔دوسرے سیٹ میں امریکی اسٹار نے حریف کو بالکل مہلت نہ دی، چھ صفر سے کامیابی کےساتھ آٹھویں بار میامی اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.