تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 12:5

محمد عرفان کو انجری سے چھٹکارے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے

جیو نیوز - لاہور......ورلڈ کپ کے دوران محمد عرفان کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے(pelvis) میں ہیر لائین فریکچر ہو گیا تھا، اسی وجہ سے وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں انجری سے چھٹکارا پانے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے۔محمد عرفان اس سے پہلے 2013 میں بھی کولہے کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد عرفان فٹنس مسائل کے باعث ان کا کرکٹ کیرئیر خدشات سے دو چار ہے،اب بھی ان کے لیے ٹیسٹ کھیلنا مشکل ہو چکا ہےاور مسلسل ون ڈے میں بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گےان کے لیے ٹی 20 کرکٹ سب سےزیادہ مفید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.