تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اپریل 2015
وقت اشاعت: 11:34

دورہ بنگلا دیش: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا آغاز کل سے ہو گا

جیو نیوز - لاہور......دورہ بنگلا دیش کے لیئے گرین شرٹس کل سے تیاریوں کا آغاز کریں گے،کیمپ کے پہلے مرحلے میں صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی شریک ہوں گے۔کیمپ کے لیئے قومی کرکٹرز آج رات گئے تک رپورٹ کریں گے جبکہ کیمپ کا آغاز کل سے ہو گا۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کیمپ کے پہلے مرحلے میں ون ڈے ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ کریں گے،کیمپ 11 اپریل تک جا ری رہے گا۔ اب تک کے پروگرام کے مطابق کھلاڑی 12 اپریل کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے جہاں سے ڈھاکہ کے لیئے روانہ ہوں گے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 اپریل سے ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.