7 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:17
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان وقت آنے پر ہوگا، ڈپٹی ہائی کمشنر
جیو نیوز - ڈھاکہ........بنگلادیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نور ہلال سیف الرحمان نے کہا ہے کہ وقت آنے پر بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انھوں نے یہ بات حیدرآباد چیمبر کے استقبالیے میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ وقت آنے پر بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلادیش دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ مل کر مسائل حل کرلیں گے، جب وقت آئے گا تو بنگلا دیش اپنی ٹیم یقیناً پاکستان بھیجے گا۔