تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اپریل 2015
وقت اشاعت: 20:43

دورہ بنگلا دیش کی تیاری،کیمپ کا پہلا دن بارش سے متاثر

جیو نیوز - اہور........دورہ بنگلہ دیش کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا دن بارش سے متاثر ہوا۔ سابق ٹی 20کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں پاکستان ٹیم کا پلہ بھاری رہےگا۔ ہلکی پھلکی بوندا باندی سے پہلے تو ٹریننگ کے آغاز میں تاخیر ہوئی۔ پھر کھلاڑی وارم اپ ہی ہو رہے تھے کہ بارش تیز ہو گئی۔نتیجتاً قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ منسوخ کردی گئی اور کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی راہ لی۔ محمد حفیظ جو بدھ کو بولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے بھارت روانہ ہو رہے ہیں کہتے ہیں انہیں امید ہے کہ ایکشن کلیئر ہو جا ئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.