تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 14:44

مراکو مراتھن کا تیسرا مرحلہ راشد المراتبی اور ایلزبتھ برنز کے نام

جیو نیوز - مراکو......مراکو میراتھن کا تیسرا مرحلہ بھی راشدالمراتبی نے جیت لیا جبکہ ویمنز میں سوئیڈن کی ایلزبتھ برنز سب سے آگے رہیں ۔ مراکش کا صحرا، 36 اعشاریہ 7 کلو میٹر کا مرحلہ اور درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈسے بھی زیادہ تھا ۔ایسے میں ایتھلیٹ کمر کس کر دوڑنا شروع ہو گئے۔مراکش ہی کےراشد المراتبی نے2 گھنٹے 53 منٹ اور 37 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ عبدالقادرمویازیز کا دوسرا نمبر رہا۔ویمنز کے اس مرحلے میں سوئیڈن کی ایلزبتھ بارنز نے 3 گھنٹے 48 منٹ اور 54 سکینڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔فرانس کی لایریز کیلن کی دوسری پوزیشن رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.