8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 21:49
کرکٹ ورلڈ کپ گزر گیا، یوراج سنگھ کے والد کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا
جیو نیوز - دہلی.........ورلڈ کپ گزر گیا لیکن بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہورہا۔کہتے ہیں ان کے بیٹے کو کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا۔ ایک دن آئے گا جب دھونی کا غرور خاک میں مل جائے گا۔یہ ہیں یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ جو بھارتی کپتان مہندرہ سنگھ دھونی پر برس رہے ہیں۔یوگراج کہتے ہیں کہ دھونی کچھ نہیں تھا، لیکن اسے میڈیا نے بڑھا چڑھا کروہ کچھ دیا جس کی وہ حقدار ہی نہیں تھا۔ ماضی میں کئی بار بھارتی کپتان کی جانب سے کینسر سے لڑ کر زندگی کی جانب لوٹنے والے یووراج کے لئے مایوس کن بیانات سننے میں آئے۔ گزشتہ عالمی کپ میں دھونی نے یووراج کوان کے اصل نمبر4 پرجانے سے روکا اور خود جاکر وننگ شاٹ لگایا۔وہ یووراج کے والد کے لہجے میں مزید کڑواہٹ لے آئیں۔حالانکہ یووراج سنگھ نے اپنے والد کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے البتہ ماضی میں وہ کئی بار دھونی کو جگہ ساروو گانگولی کو بھارتی کرکٹ کا بہترین کپتان کہہ چکے ہیں۔