تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 اپریل 2015
وقت اشاعت: 7:38

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بایو میکنکس ٹیسٹ آج چنئی میں ہوگا

جیو نیوز - چنئی........پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بایو میکنکس ٹیسٹ آج چنئی میں ہو رہا ہے۔محمد حفیظ جن پر گزشتہ سال غیر قانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔آج چنئی کی سری رام چندر یونیورسٹی میں اپنے بولنگ ایکشن کابائیو میکینکس ٹیسٹ دے رہے ہیں ۔گزشتہ سال یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قراردیا گیا تھااورلوفبرا یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے بعد انہیں بولنگ سے روک دیا گیا ۔محمد حفیظ کے ساتھ پاکستان خواتین ٹیم کی آل ارونڈر جویریہ ودود بھی اپنا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے چنئی گئی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.