10 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:50
کرکٹ کے لیجنڈری آل راونڈر رچی بینو انتقال کرگئے
جیو نیوز - سڈنی.........کرکٹ کی دنیا کے اور آسٹریلوی لیجنڈ آل راونڈر کپتان اور کمنٹیٹر رچی بینو انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر چوراسی برس تھی اور وہ جلد کے کینسر میں مبتلا تھے۔ بینو لیگ اسپن بالنگ کے بے تاج بادشاہ تھے۔ انہوں نے 1964تک کرکٹ کھیلی اور آسٹریلیا کی جانب سے 63ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے نے259فرسٹ کلاس میچز میں 23سنچریوں کی مدد سے 11ہزار سے زائد رنز بنائے، فرسٹ کلاس کیریئر میں 945وکٹیں بھی حاصل کیں اور 28میچز میں انہوں نے کپتانی کی۔ رچی بینو کے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ انکی کپتانی میں آسٹریلیا نے کبھی بھی سیریز نہیں ہاری۔ رچی بینو طویل عرصے تک کرکٹ کمنٹری بھی کرتے رہے۔ انہوں نے ایشز2005 میں آخری بار کمنٹری کی تھی۔ وہ 6اکتوبر 1930میں نیوساؤتھ ویلز میں پیدا ہوئے تھے اور پچھلے برس انہیں جلد کا کینسر ہوگیا تھا۔