تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:48

دورہ بنگلا دیش:پاکستان ٹیم کل ڈھاکا روانہ ہوگی

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ بنگلا دیش کی تیاریاں مکمل ہو گئیں،قومی ٹیم کل صبح کراچی سے ڈھاکا روانہ ہو گی۔قومی ٹیم نے مختصر دورانیے کے کیمپ میں فزیکل ٹریننگ کےساتھ بولنگ اوربیٹنگ کی پریکٹس بھی کی ۔قومی ٹیم کے کھلاڑی آج کراچی میں جمع ہو رہے ہیں ،جہاں سے ٹیم کل صبح ڈھاکا روانہ ہو گی۔بنگلا دیش میں پہلےتین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،پھر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہو گااور اس کے بعددو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز ہو گی ۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.