تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 11:16

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ آج اینٹیگا میں ہوگا

جیو نیوز - اینٹیگا........ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج سے اینٹیگا میں آمنے سامنے ہوں گی جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جا ئے گا ۔ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد انگلش ٹیم ایلسٹر کک کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ٹیم میں تجربہ کار جوناتھن ٹروٹ ،ایان بیل ، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ تو ہیں ہی ، ساتھ میں نوجوان لیگ اسپینر عادل راشد کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈین انڈین ٹیم وکٹ کیپر دنیش رام دین کی کپتانی میں میدان میں ہوگی۔کرس گیل ،سنیل نارائین ،ڈیرن سیمی جیسے تجربہ کار کھلاڑی تو ٹیم کا حصہ نہیں لیکن مقابلے کی توقع ضرور ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.